پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کرنے کے لیے صدرِ مملکت کو سمری ارسال کردی گئی، اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اتحادی جماعتوں کی قیادت سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے، جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی ہے۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے انعقاد کا حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کریں گے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیرِ پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کے درمیان مشاورت ہوئی، جس میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے ایجنڈے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔






















