بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی جانب سے کہا گیا ہے کہ میچز کی منتقلی کی درخواست پر آئی سی سی کاجواب موصول ہوگیا۔
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کہا ہے کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کی بلاتعطل شرکت کویقنی بنانے کاعزم کااعادہ کیا،آئی سی سی نے تحفظات کا ازالہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،آئی سی سی نے قریبی تعاون پر آمادگی ظاہر کی تاکہ تحفظات کا ازالہ کیا جائے۔
بی سی بی کے مطابق آئی سی سی کی طرف سے الٹی میٹم کی خبریں بے بنیاد ہیں، آئی سی سی سے تعمیری تعاون پر مبنی رابطہ جاری رہےگا،سیکورٹی پلاننگ کےلیے ہماری تجاویزکوخوش آمدید کہنے کی یقین دہانی کرائی۔
اس سے قبل آئی سی سی نے بنگلادیش سے سیکورٹی خدشات کی تفیصلات مانگی تھیں،ذرائع بی سی بی کےمطابق آئی سی سی نےسیکورٹی خدشات کی نوعیت کے بارےمیں پوچھاہے،بنگلا دیش بورڈ آج آئی سی سی کو تفصیلی جواب دے گا، آئی سی سی کی طرف سے گزشتہ رات ای میل موصول ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بی سی بی کے ساتھ نہ ورچوئل کال ہوئی نہ بی سی بی کو بھارت نہ آنے کی صورت میں پوائنٹس نہ ملنے کا کہا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بی سی بی نے سیکیورٹی خدشات کے تحت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے اور میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے کا کہا تھا۔
جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سےدعوی سامنے آیا ہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی میڈیا کےمطابق آئی سی سی نےبنگلا دیش کو میچز کے لیے بھارت جانے کا کہہ دیا، انڈیا نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کھونا پڑیں گے۔




















