بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی سامنے آیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ میچز بھارت سے منتقلی کی بنگلا دیش کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نےبنگلا دیش کو میچز کے لیے بھارت جانے کا کہہ دیا، انڈیا نہ جانے کی صورت میں پوائنٹس کھونا پڑیں گے،
خیال رہے کہ بنگلہ دیش نے میچز بھارت سے باہر منتقل کرنے پر غور کرنے کی درخواست کی تھی،ٹی 20 ورلڈکپ رواں سال 7فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔
یاد رہے کہ آئی پی ایل کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد لیگ سے باہر کر دیا تھا جس کے بعد دونوں کرکٹ بورڈز کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ہنگامی اجلاس بلاتے ہوئے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان کیا۔




















