پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں کھیلے گئے ٹرانیشن سیریز کے فائنل میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے 159 رنز کاہدف ایک وکٹ پر حاصل کر لیا گیا۔ جس میں سمیر منہاس کا کردار اہم رہا جنہوں نے 51 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
اس کامیابی پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
اپنے پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ زمبابوے میں ٹرائی سیریز جیتنے پر پاکستان انڈر 19 ٹیم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں اور شاندار بیٹنگ پر سمیر منہاس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کپتان فرحان یوسف، کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کی کارکردگی قابلِ فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاباش شاہینوں، انڈر 19 ورلڈ کپ کی جانب کامیاب سفر جاری رکھیں۔




















