ایشز سیریز میں سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا،آسٹریلیا نے 2 وکٹ پر 166 رنز بنالئے۔
ایشز سیریز کےپانچواں اور آخری ٹیسٹ کےدوسرے روزآسٹریلیا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 166 رنز بنائے،آسٹریلیا کی جانب سےمائیکل نیسر ایک، ٹریوس ہیڈ91رنزکیساتھ ناٹ آؤٹ رہے،مارنس لبوشین 48 اور جیک وید رالڈ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سےقبل انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 384 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی،جو روٹ نے سنچری اسکور کی160رنز کیساتھ نمایاں رہے،مائیکل نیسر نے 4،مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولنڈ نے2،2وکٹیں لیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا 3 ٹیسٹ میچز جیت کر ایشز سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے،میلبرن میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔




















