کیوبا حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وینزویلا میں امریکہ کی کارروائی میں ہمارے 32 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔
ہوانا کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 5 اور 6 جنوری کو ملک بھر میں دو روزہ سوگ منایا جائے گا،جبکہ تدفین کے انتظامات سے متعلق تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
کیوبن حکومت کےبیان میں ہلاکتوں کی تفصیلات محدود رکھی گئیں،تاہم اس بات کی تصدیق کی گئی کہ تمام ہلاک ہونے والے افراد کیوبا کی مسلح افواج اورانٹیلی جنس اداروں سے تعلق رکھتے تھےبیان میں کہاگیا کہ یہ افراد سیکیورٹی اور دفاع سے متعلق اپنی ذمہ داریوں کے تحت تعینات تھے۔
حکومت نےہلاک ہونے والوں کو قومی ہیرو قراردیتےہوئے کہا کہ انہوں نے حملہ آوروں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
کیوبا کی جانب سے ہلاکتوں کی تصدیق کے بعد خطے میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے






















