وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےمقبوضہ کشمیر کے یوم حق خود ارادیت پر پیغام میں کہاحقِ خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی اور ناقابلِ تنسیخ حق ہے۔
وفاقی وزیرمو اصلات عبدالعلیم خان نےکہااقوامِ متحدہ نے 1949 میں کشمیری عوام کا حقِ رائے شماری تسلیم کیا،بھارت کےیکطرفہ اقدامات کشمیری عوام کے حقوق پرحملہ ہیں۔
عبدالعلیم خان نےمزیدکہا آرٹیکلز 370 اور 35اے کی منسوخی مقبوضہ کشمیر کے آبادیاتی اور سیاسی تشخص کو تبدیل کرنے کےلیےغیرقانونی اقدامات ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
عبدالعلیم خان نےمزیدکہا میڈیا پرپابندیاں مقبوضہ کشمیرمیں سچ کودبانے کی کوشش ہیں،اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درآمد ناگزیرہے،پاکستان کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت جاری رکھےگا،کشمیری عوام کو حقِ خود ارادیت ملنے تک حمایت جاری رہے گی۔






















