دنیا بھر میں آج کشمیری یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں شدید سردی کے باوجود کشمیری عوام بھارت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کے آزادی چوک پر رات کو مشعل بردار ریلی نکالی گئی۔ 5 جنوری 1949ء کو اقوام متحدہ کے کمیشن برائے پاکستان اور بھارت نے کشمیریوں کیلئے حق خود ارادیت یعنی رائے شماری کی قرارداد منظور کی تھی جس کے تناظر میں کشمیری ہر سال اس دن کو بڑھ چڑھ کر مناتے ہیں۔
اقوام متحدہ کی قرار داد کے باوجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر عرصہ حیات تنگ کر کے انہیں بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہوا ہے، جس وجہ سے کشمیری ہر سال 5 جنوری کو تجدید عہد کے طور پر مناتے ہیں۔






















