سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کا انڈیا کی طرف جھکاؤ زیادہ ہے، آئی سی سی سب ممالک کیلئے ہے۔ وہ انڈین کرکٹ کونسل نہیں۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارت ٹیم نہ بھیجنے کا بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا فیصلہ جائز ہے۔ آئی سی سی کو اب فیصلہ کرنا چاہیے ۔ بنگلادیش کے میچز منتقل کرنا چاہیئں۔
سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹرز ایک دوسرے کےساتھ کھیلنا چاہتے ہیں، ہر ملک چاہتا ہے اس کے ملک میں کرکٹ ہو، چیئرمین آئی سی سی کے اوپر اب پریشر ہے، جے شاہ کرکٹ کو پروموٹ کرنا چاہتا ہے لیکن مودی کی طرف سے گرین سگنل نہیں ملتا۔ آئی سی سی کو اب کوئی فیصلہ لینا ہوگا۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ ترجمان بی سی بی کے مطابق بنگلہ دیش ٹیم کی حفاظت اور سیکیورٹی کے خدشات کے باعث ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا، ٹیم نہ بھیجنے کے معاملے پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا، ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت کی مشاورت کے بعد کیا گیا۔
بیان کے مطابق کھلاڑیوں اور آفیشلز کے تحفظ کیلئے یہ قدم اٹھانا ناگزیر ہے، بنگلہ دیشی ٹیم ان حالات میں ٹورنامنٹ کے لیے بھارت کا سفر نہیں کرے گی، آئی سی سی کو میچزدوسرے ملک منتقل کرنے کی درخواست کی ہے۔




















