چین نے وینز ویلا میں امریکی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکا نے خودمختار ملک وینزویلا کے خلاف طاقت کا استعمال کیا، امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون اور وینزویلا کی آزادی پر حملہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی کارروائی خطے میں امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے، امریکا بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی پاسداری کرے، امریکا وینزویلا کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کرے۔
فرانس
فرانس نے وینزویلا میں امریکی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری عالمی الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے، صدرمادورو کو ہٹانا اور وینزویلا کی آزادی کو ٹھیس پہنچانا غلط ہے، وینزویلا کا مستقبل صرف وینزویلا کے عوام خود طے کر سکتے ہیں۔






















