پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر امام الحق کے گھر بیٹی کے پیدائش ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امام الحق نے خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے کہا، ’’الحمدللہ! خوشی ہے کہ اپنی بیٹی کی آمد کا اعلان کر رہا ہوں، اپنی بیٹی کانام ’انارا حق‘ رکھاہے ، اس نام کا مطلب ہے کہ ’ روشنی کی کرن‘ ، اور یہ حقیقی طور پر ہماری زندگی کی روشنی ہے ، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں‘‘
مداحوں، ساتھی کرکٹرز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی جانب سے امام الحق کو بیٹی کی پیدائش پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ جاری ہے۔





















