نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈمقبول باقر نےکمیٹی انٹربورڈمیں مالی بےضابطگیوں کےالزامات پرانکوائری تشکیل دے دی کمیٹی سالانہ امتحان میں ہیرپھیرکےالزامات کی تحقیقاتی بھی کریگی،نگران وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری حیدرآباد بورڈ سمیت درجنوں سینئر آفسیر ز کوعہدے سے فارغ کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق حیدرآبادبورڈکےظہیرالدین شیخ کوآڈٹ آفیسرکی پوسٹ سے ہٹا دیا گیا لاڑکانہ بورڈ کےآڈٹ آفیسرغلام مصطفیٰ کوبھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا گیاناظم امتحانات لاڑکانہ بورڈ ندیم سومروکو بھی عہدے سےہٹا دیا گیا ندیم سومرو کو محکمہ ہیومن سیٹلمنٹ اورسوشل ہاؤسنگ رپورٹ کرنیکی ہدایت جاری کر دی گئیںعاشق شاہ کو لاڑکانہ بورڈکےایکٹنگ سیکریٹری کےچارج سے فوری ہٹانےکاحکم جاری کر دیا گیا۔
حکومت سندھ نےالیکشن کمیشن کوخط کے متن میں کہا کہ تعلیمی بورڈزمیں چیئرمین وافسران کی سرچ کمیٹی کےذریعےتقرریوں کی اجازت طلب کی گئی بیشترتعلیمی بورڈزمیں اسٹاپ گیپ اریجمنٹ کےتحت افسران کام کررہےتھےحکومت سندھ اب مستقل تقرریاں کرناچاہتی ہےتاکہ اداروں میں بہتری آسکے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈمقبول باقر نے ایکشن لے لیا پروفیسر جان محمد کو سیکریٹری اور ناظم امتحانات شہیدبینظیرآباد بورڈ سے ہٹا دیا گیا جان محمد کالج ایجوکیشن کے ملازم ہے،انہیں اپنےمحکمے میں رپورٹ کرنیکی ہدایت جاری کر دی نگراں وزیراعلیٰ نے احسان بھٹو کو نوابشاہ بورڈ کے آڈٹ آفیسر کےعہدے سے ہٹا دیا انٹر بورڈ آڈٹ آفیسر زاہد لاکھو کو کراچی سیکنڈری بورڈ کے ایڈیشنل چارج سے ہٹا دیاعہدے سے ہٹانے کے بعد زاہد لاکھو واپس اپنی اصل پوسٹ پرکام کریں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈمقبول نےاحکامات جاری کئے جس میں انہوں نےسیکریٹری کراچی انٹربورڈکاشف صدیقی کوفوری طورپرعہدےسےہٹادیا کاشف صدیقی کوکراچی انٹربورڈمیں اپنےاصل عہدے پرجانےکی ہدایت جاری کر دی۔ چیئرمین سندھ بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن کوبھی فوری ہٹانےکاحکم بھی جاری کر دیا ڈاکٹر مسرور احمدشیخ ستمبر2021میں ریٹائرڈہوئےلیکن ابھی تک کام کررہےتھے سیکریٹری بورڈآف ٹیکنیکل ایجوکیشن اکرم سموں کوبھی عہدےسےہٹادیاگیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نےاکرم سموں کواسٹیوٹارپورٹ کرنےکی ہدایت کردی ،مقبول باقرکاعذرانسیم کوناظم امتحانات کےعہدے سےہٹانےکاحکم دے دیا، عذرانسیم کوٹیکنیکل بورڈمیں اپنےاصل عہدے پرجانےکی ہدایت جاری کر دی،لاڑکانہ بورڈکےظہیرالدین بھٹوکووقتی کنٹرولرآف ایگزامنیشن کےعہدےسےہٹادیا۔
نگران وزیراعلیٰ سندھ نےچیئرمین کراچی انٹربورڈکا تبادلہ کردیا پروفیسرنسیم احمدمیمن کوواپس لاڑکانہ بورڈکاچیئرمین مقررکردیاگیا نسیم احمدمیمن لاڑکانہ بورڈمیں اپنے بقایا ٹینوئر30 جون2024تک چیئرمین رہیں گے انٹرمیڈیٹ اینڈسیکنڈری بورڈلاڑکانہ کےچیئرمین سکندرعلی میرجت کوبھی ہٹادیاگیاسکندرعلی میرجت اپنی اصل پوسٹ انسپکٹرآف انسٹیٹیوشن پرواپس چلےجائیں گے۔
کراچی انٹربورڈمیں امتحانی نتائج میں ہیرپھیراورمالی بےضابطگیوں کامعاملہ پرنگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقرنےانکوائری کمیٹی تشکیل دیدی،چیئرمین چیف منسٹر انسپکشن ٹیم،اسپشل سیکریٹری خزانہ،ڈائریکٹراینٹی کرپشن کمیٹی میں شامل ہیںکمیٹی انٹربورڈمیں مالی بےضابطگیوں کےالزامات پرانکوائری کرے گی،کمیٹی سالانہ امتحان میں ہیرپھیرکےالزامات کی تحقیقاتی بھی کریگی،مالی بےضابطگیوں اورسالانہ امتحانات میں ہیرپھیرکرنیوالوں کی نشاندہی کی جائیگی،کمیٹی14دن کےاندررپورٹ کیساتھ بےضابطگیوں کوروکنےکیلئےسفارشات بھی دےگی۔