بھارتی کرکٹ بورڈ کا تعصب کھل کر سامنے آگیا ہے۔
بنگلا دیشی کرکٹرزپربھی آئی پی ایل کےدروازےبندہونا شروع ہوگئے،مستفیض الرحمن کوکولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم سےنکال دیاگیا،بنگلا دیش سےکشیدہ سیاسی تعلقات کےباعث مستفیض الرحمن کو نکالا گیا،بھارتی کرکٹ بورڈ کے کہنے پرکولکتہ نائٹ رائیڈرز نے مستفیض کو اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا۔
خیال رہےکہ انتہا پسند ہندوتوا تنظیم شیوسینا نےآئی پی ایل میں بنگلا دیشی کرکٹرز کی شرکت کی سخت مخالفت کا اعلان کررکھا ہے،ہریانہ میں شیوسینا کےرہنما نیرج سیٹھی نے کہا تھا کہ بنگلا دیش کے کھلاڑیوں کو بھارت میں کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔





















