فیڈرل بورڈ آف ریونیو کےچیئرمین راشد محمود لنگڑیال نےکہا ہے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایف بی آر کے اصلاحاتی ایجنڈےکامرکزی ستون جبکہ پراسسزکی آٹومیشن کا بتدریج انضمام ٹیکس ایڈمنسٹریشن کوتبدیل کررہا ہے ۔
ایف بی آر سے جاری اعلامیے کے مطابق تریپنویں کامن ٹریننگ پروگرام کے 136 پروبیشنری افسران پر مشتمل بیچ اس وقت سول سروسز اکیڈمی لاہور میں زیرتربیت ہے جس نے اسلام آباد میں ایف بی آرکا دورہ کیا ، پروبیشنری افسران کو مختلف اصلاحاتی اقدامات پربریفنگ دی گئی ۔
بریفنگ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرراشد محمود لنگڑیال نے بتایا کارکردگی، شفافیت،احتساب اورمیرٹ کوفروغ دینےکیلئےاقدامات کئےجارہےہیں ، پروبیشنری افسران کو ایف بی آرکےمینڈیٹ، تنظیمی ڈھانچے،بنیادی فرائض، ٹیکس نیٹ کووسعت دینےسمیت دیگر جاری اقدامات کی تفصیلات سےآگاہ کیاگیا ۔



















