ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں ایک کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر کا مجموعی مالی حجم 21 ارب 1 کروڑ 22 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالر ذخائر میں ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 15 ارب 91 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔
دوسری جانب کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس میں 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر 5 ارب 9 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہ گئے۔



















