میکسیکو سے تعلق رکھنے والی ہالی ووڈ اداکارہ میلیسا بیریرا کا فلسطین کے حق میں آواز اٹھانے پر فلم سے نکالے جانے کے بعد رد عمل سامنے آگیا۔
اداکارہ میلیسیا بیریرا کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے پر ایک ہالی ووڈ فلم سے نکال دیا گیا ہے، انہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی صفائی کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ غزہ کے حق میں پوسٹس کرنے والی اداکارہ کو فلم سے نکال دیا گیا
تاہم، فلم سے نکالے جانے کے بعد اداکارہ کا رد عمل سامنے آگیا ہے اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے لئے خاموشی کوئی آپشن نہیں ہے۔
بیریرا نے کہا کہ سب سے پہلے اور سب سے اہم بات یہ کہ میں سام دشمنی اور اسلاموفوبیا کی مذمت کرتی ہوں، میں لوگوں کے کسی بھی گروہ کے خلاف کسی بھی قسم کی نفرت اور تعصب کی مذمت کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا مزید کہ میں ان لوگوں کے لیے بات کرتی رہوں گی جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور میں امن اور سلامتی، انسانی حقوق اور آزادی کی وکالت بھی کرتی رہوں گی۔