میکسیکو سے تعلق رکھنے والی اداکارہ میلیسیا بریرا کو سوشل میڈیا پر فلسطین کے حق میں پوسٹس کرنے پر ایک ہالی وڈ فلم سے نکال دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد فلسطینیوں کے حق میں کئی سوشل میڈیا پوسٹس کی گئی تھیں۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ تھا کہ اسرائیل غزہ میں قتل عام اور نسلی صفائی کر رہا ہے۔
اداکارہ کی سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد انہیں ہالی وڈ فلم اسکریم 7 سے نکال دیا گیا ہے۔ پروڈکشن کمپنی اسپائی گلاس نے انہیں فلم سے نکالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی پوسٹس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔