روسی دارالحکومت ماسکو میں بم دھماکا،2پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد ہلاک ہوگئے۔
روسی حکام کےمطابق دھماکا پولیس کی وین کے قریب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سےکیا گیا،واقعہ اسی مقام پرپیش آیا جہاں دودن پہلے روسی جنرل کو ہلاک کیاگیا تھا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔
خیال رہےکہ اس سے قبل روسی دارالحکومت ماسکو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک ہوگئے تھے،روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کےپیچھے یوکرینی اسپیشل فورسزکا ہاتھ ہے،تاہم یوکرائنی حکام نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔






















