روسی دارالحکومت ماسکو میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں روسی جنرل ہلاک ہوگیا۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی جنرل کی گاڑی کے نیچےدھماکا خیز آلہ نصب تھا،جس کے پھٹنے سے روسی جنرل فانیل ہلاک ہوگئے،لیفٹیننٹ جنرل فانیل سرواروف آپریشنل ٹریننگ ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ تھے۔
روسی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے پیچھے یوکرینی اسپیشل فورسز کا ہاتھ ہے،تاہم یوکرائنی حکام نے ابھی تک اس دعوے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔






















