لاہور ہائیکورٹ نے پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کے تحت کارروائیوں کے خلاف درخواستیں فل بینچ کے سامنے لگانے کی ہدایت کردی۔
لاہورہائیکورٹ میں پراپرٹی آونرشپ آرڈیننس کےتحت کارروائیوں کےخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نےمشتاق احمدسمیت دیگرکی درخواستوں پرسماعت کی۔
لاہورہائیکورٹ نےپنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ کےتحت ہونےوالی کارروائیوں کےخلاف مزید 18 درخواستیں اعتراضات دورکر کےفل بینچ کو بھجوا دیں،کمیٹیزکی کارروائیوں کاریکارڈ بھی طلب کرلیا ۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نےریمارکس دیےکہ ایکٹ کے تحت ٹریبونلز بننےتھےاورانکو قبضوں کا اختیار تھا ۔ ڈھائی ماہ بعد ٹریبونلزکا نوٹیفکیشن ہوا,پھر کس قانون کےتحت کمیٹیز قصبےدلوا رہی تھیں ؟نہ عملہ ہےنا یہ پتہ ہےکہ ٹربیونل کہاں بیٹھیں گے،کیایہ اختیارات سےتجاوزنہیں ہے؟کیاقانون کاغلط استعمال نہیں ہورہاہے۔



















