سولرلگوانے اور کاروبار کرنےوالے افراد کے لئےبری خبر ہے،حکومت نے ملک میں تمام سولر صارفین کے لئےنیٹ میٹرنگ پالیسی تبدیل کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق نیٹ میٹرنگ پالیسی کو نیپرا سولرصارفین قوانین 2025 کا نام دیا گیا ہے، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد وزارت توانائی نے نئی پالیسی کی منظوری بھی دے دی ہے۔
نیپرا ذرائع کےمطابق فوری نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ کانظام متعارف کروایاجارہاہے،نیٹ میٹرنگ کی مد میں اب سولر صارف کو اضافی سر چارج کی جگہ فی یونٹ تبادلہ ملے گا،صارفین سے سولرمعاہدہ کی مدت 7 سال سے کم ہوکر5سال کردی گئی،نئی سولرنیٹ بلنگ فی یونٹ قیمت11روپےکےلگ بھگ ہوگی، نیٹ میٹرنگ میں سولرصارف25روپے98پیسےفی یونٹ قیمت کافائدہ لیتاتھا،آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کا لائسنس نیپرا سے لینا لازم ہوگا۔
وزارت توانائی ترجمان کےمطابق سولرٹیرف تعین نیپراریگولیٹرزکی ذمہ داری ہے،رولزوٹیرف وقت کےساتھ تبدیل ہوتےرہتےہیں۔






















