سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو 95 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہل خانہ نے میاں منظور احمد وٹو کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔میاں منظور وٹو سپیکر پنجاب اسمبلی بھی رہے،ان کے انتقال پر سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والےمیاں منظور وٹو پاکستانی سیاست میں بڑا نام تھا،وہ وزیراعلیٰٰ پنجاب ،اسپیکر پنجاب اسمبلی اور وفاقی وزیر امور کشمیر کے عہدوں پر فائز رہے۔
میاں منظوراحمدخان وٹو نےسیاسی کیرئرکا آغاز آزادحیثیت سے الیکشن لڑکرکیا اس سے پہلے 1977ء میں ذو الفقار علی بھٹو نے انکو پیپلز پارٹی کا ٹکٹ دیا مگر بعد ازاں یہ ٹکٹ ان سے واپس لے کر غلام محمد مانیکاکو دیدیاگیاجس پر میاں منظور احمد وٹو نے آزاد حیثیت سے یہ الیکشن لڑا اور ہار گئے۔
میاں منظور احمد وٹو کے سیاسی کیرئر کا یہ اتفاق بھی ہے کہ انہوں نے 1977ء میں پہلا الیکشن بھی آزاد حیثیت میں لڑا اور ہارگئے جبکہ 2018ء میں بھی آخری الیکشن بھی انہوں نے آزاد لڑا اور شکست کھائی۔



















