پشاور میں سینٹرل پولیس آفس میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔
اے آئی جی آپریشنز نےخط تمام ڈی پی اوز،آر پی اوز اوردیگر یونٹس کےسربراہان کو ارسال کردیا، خط میں لکھا کہ کانسٹیبل سے انسپکٹر تک کے اہلکارسی پی او میں داخلے کے لیے پہلےسے تحریری اجازت لیں گے۔
خط میں کہاگیاکہ اہلکاروں کی جانب سے اجازت متعلقہ افسران سےلی جائےگی،تحریری اجازت نامے میں سی پی او آنےکا مقصد اورآمد کا وقت لکھنا ضروری ہے،بغیراجازت سی پی او میں داخلہ مستقبل میں ممنوع ہوگا۔






















