کنگ بابر کا ایک اور ریکارڈ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے پاکستانی بن گئے۔
سابق کپتان بابراعظم ٹی20 میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے پاکستانی بن گئے ہیں،سابق کپتان نے فخر زمان کے 57 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
سابق کپتان بابراعظم نے سری لنکا کےخلاف میچ میں 3 کیچ پکڑے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی
خیال رہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 115 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے 8 گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز پراعتماد رہا اور صاحبزادہ فرحان اورصائم ایوٹ نے7 اعشاریہ 3 اووز میں 46 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ صائم ایوب36 اور صاحبزادہ فرحان نے 23 رنزبنائے۔ بابراعظم 37 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔






















