جنگ مشرق وسطی میں چھڑی ہوئی ہے اور اس کے اثرات سب سے پہلے پاکستان پر پڑنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس وقت پاکستان تین سو اکیس روپے فی لیٹر کے ساتھ خطے میں سب سے مہنگا پیٹرول فروخت کرنے والا ملک بن گیا ہے۔
پاکستانی کرنسی میں اس وقت قطرمیں اس وقت پیٹرول پاکستانی کرنسی میں 144 روپے فی لیٹر ہے
سعودی عرب میں 172، متحدہ عرب امارات میں 186 روپے میں پیٹرول ملتا ہے۔
اس کے علاوہ عمان اوربحرین میں بھی پیٹرول 172 روپے فی لیٹر مل رہا ہے،امریکا میں 247 روپے جبکہ بھارت اور چین میں 305 روپےفی لیٹر مل رہا ہے،سب سے سستا پیٹرول لیبیا اور ایران میں ساڑھے 5 روپے فی لیٹر ہے،ہانگ کانگ میں پیٹرول سب سے مہنگا ایک ہزار 77 روپے فی لیٹر پر بک رہا ہے۔




















