پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 115 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے 8 گیندوں پہلے حاصل کرلیا۔
ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز پراعتماد رہا اور صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوٹ نے7 اعشاریہ 3 اووز میں 46 رنز کی شراکت داری قائم کی۔ صائم ایوب36 اور صاحبزادہ فرحان نے 23 رنزبنائے۔ بابراعظم 37 رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔
بابراعظم ٹی 20 میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے پاکستانی بن گئے ۔ سابق کپتان نے فخر زمان کے 57 کیچز کا ریکارڈ توڑ دیا ۔ سری لنکا کے خلاف میچ میں تین کیچ پکڑنے میں کامیاب رہے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سری ویر اتنے نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ دیکھا۔ محسن نقوی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
فائنل میچ سے پہلےدونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ سری لنکا میں طوفانی بارشوں سے جانی نقصان پر یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ سری لنکن ہائی کمشنر فریڈ سری ویر اتنے اور ڈپٹی ہائی کمشنر بھی اسٹیڈیم میں موجود رہے۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور سری لنکن ہائی کمشنر کی ملاقات بھی ہوئی۔
سری لنکن کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکورٹی انتظامات شاندار ہیں، پاکستان میں سیکورٹی انتظامات شاندار ہیں، سردی کا کوئی مسئلہ نہیں،ایسے موسم کے عادی ہیں۔






















