مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے سعودی عرب نے بیک ڈور ڈپلومیسی تیز کردی۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نےمشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنےکیلئے ایران سے براہ راست رابطے کیے،سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یورپی ممالک کو بھی اعتماد میں لیا۔ اورجنگ روکنے کیلئے کردارادا کرنے پر زور دیا۔
سعودی وزارت خارجہ کےمطابق سعودی ولی عہد اوربرطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کےدرمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی،دونوں رہنماؤں نے ایران جنگ اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
شہزادہ محمد بن سلمان نےترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی ٹیلی فونک بات چیت کی،قبرص کے صدر نے بھی سعودی ولی عہد کو فون کیا۔





















