فیلڈ مارشل اور چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرخطے کو خطرناک صورت حال سے نکالنے کے لئےمتحرک ہیں،افواج پاکستان کے سپہ سالار برادر سعودی قیادت سے مشاورت کے لئے حجاز مقدس پہنچ گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کےمطابق ملاقات میں ایرانی ڈرون اورمیزائل حملوں سے پیدا سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں رہنماؤں کا حملوں کوروکنے کے لیےاسٹریٹجک دفاعی معاہدے کےتحت اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہےکہ ملاقات میں زوردیا گیا کہ بلاوجہ جارحیت خطےکی سکیورٹی اور استحکام کے لیے خطرہ ہے،بلاوجہ حملے امن کے لیے مذاکرات کے امکانات کو محدود کرتے ہیں اور بحران کو بڑھاتے ہیں۔
آئی ایس پی آر کےمطابق دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ ایران سمجھداری اور دانشمندی کا مظاہرہ کرے گا، ایران کی محتاط حکمت عملی سے دوست ممالک کو بحران کے پرامن حل کی کوششوں میں مدد ملےگی، ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی اوردوستی کےفروغ کےلیےتعاون مضبوط کرنے پر بھی اتفاق ہوا، دونوں ملکوں نے باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانےکا عزم ظاہرکیا۔




















