ایران نے ہمسایہ ملکوں پر حملوں میں پہل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا جب تک کسی ملک سے ایران پر حملہ نہیں ہوگا، ایران پہل نہیں کرے گا،عبوری لیڈرشپ کونسل نے نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے،
ایرانی صدر نے کہا خطے کے ممالک کے ساتھ ایران کی کوئی دشمنی نہیں،میں خطے کے ممالک سے موجودہ صورتحال پر معافی مانگتا ہوں۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکر پر حملہ کردیا،وارننگ نظر انداز کرنے پرآئل ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا،پریما آئل ٹینکر پر مالٹا کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔





















