جوا ایپس کی غیرقانونی پروموشن کے مقدمہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
جوا ایپس کی پروموشن مقدمہ میں ضلع کچہری لاہور میں جج نعیم وٹو نےکیس کی سماعت کی،ڈکی اور عروب جتوئی سمیت دیگر ملزمان نے پیش ہوکرحاضری مکمل کرائی۔
عدالت نےفردجرم عائد کرنےکیلئےیوٹیوبرسعد الرحمان عرف ڈکی سمیت دیگرملزمان کو 20 دسمبر کو طلب کرلیا،جج نعیم وٹو نےریماکس دئیےعدالت 20 دسمبر کو فرد جرم عائد کرے گی،نیشنل سائبرکرائم انوسٹی گیشن ایجنسی سےرپورٹ طلب کرلی۔
یوٹیوبر ڈکی نےاین سی سی آئی اے سےلیپ ٹاپ،موبائل اوردیگر اشیا کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی، عدالت نے شریک ملزم سبحان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔





















