خیبرپختونخوا میں دھند کے باعث اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا گیا۔
اعلامیہ کےمطابق چاراضلاع میں اسکول اب صبح 9 بجےکھلیں گے،فیصلےکااطلاق مردان،چارسدہ،نوشہرہ اور صوابی کےاسکولوں پرہوگا،فیصلے کے تحت کلاسزکا دورانیہ 5 منٹ کم کیاجاسکےگا،دھند کےخاتمے تک نیا ٹائم ٹیبل نافذ رہے گا۔
اعلامیہ میں تمام اسکولوں کو نئی ہدایات پر سختی سے عمل کرنےکاحکم دیا گیا،طلبہ کے تحفظ کے پیشِ نظر فیصلہ جاری کیا گیا،ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن تمام اضلاع کو بھجوا دیا،اسکول سربراہان کو پابندی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


















