چیف آف آرمی سٹاف ( سی او اے ایس ) جنرل سید عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے کور کی سطح کی مشترکہ تربیتی مشق کا معائنہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اسٹرائیک کور کے دوران تربیتی مشق دیکھی اور مشقوں میں شریک جوانوں سے بھی ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے دورہ کے دوران جوانوں کی پیشہ ورانہ تربیت اور رات کے وقت آپریشنز کی مہارت حاصل کرنے کو سراہا۔
آرمی چیف نے کثیرالجہتی خطرات سے نمٹنے کے لیے جنگی تیاری اور ذہنی چستی کی اہمیت اجاگر کیا اور تیزی سے بدلتے ماحول کے پیش نظر مختلف ہتھیاروں کے درمیان ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اس موقع پر جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امن کے دور کی حقیقت پسندانہ تربیت ہی میدان جنگ میں بہترین کارکردگی کی ضامن ہے۔