لاہورہائیکورٹ نے ضمنی بیان کی قانونی حیثیت کے حوالے سے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 24 نومبر کوسماعت کرے گا ۔
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے ایم پی اے شیخ امتیاز محمود نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی، جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلئے کسی گرفتار ملزم کے ضمنی بیان کی روشنی کسی بھی شہری کو گرفتارکرلیتی ہے۔
درخواست گزارکا مزید کہنا تھا کہ دوران حراست کسی ضمنی بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، عدالت ضمنی بیان کی قانونی حیثیت طے کرے۔
رجسٹرارآفس کی جانب سے جاری کازلسٹ کی مطابق اس درخواست پرسماعت 24 نومبرکوہوگی۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔ بینچ کے دیگرارکان میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس علی ضیا باجوہ شامل ہیں۔عدالت نے سرکاری وکیل اور پولیس کو نوٹس جاری رکھا ہے۔



















