خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کردی گئی۔
پشاور ضلعی انتظامیہ نے پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کے پروانشل منیجمنٹ سروسز اورمحکمہ ایکسائزکے امتحانات کے دوران دفعہ ایک سو چوالیس نافذ کی گئی ہے۔جس کے تحت امتحانی مراکز کے اردگرد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر ممنوع ہوگا۔
امیدواروں اور متعلقہ افراد کا اسلحہ اور ممنوعہ اشیاء ساتھ لانے پرسختی سے ممانعت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق پابندی کا مقصد تحریری امتحانات کے سلسلے میں امن و امان برقرار رکھنا اور نقل کی حوصلہ شکنی اور امتحانی ماحول کو شفاف بنانے ہے۔
یہ پابندیاں آج سے 4 دسمبر 2025 تک موثر رہیں گی ۔خلاف ورزی کرنے والوں کئے خلاف پی پی سی کے سیکشن 128 کے تحت کارروائی ہوگی۔



















