27ویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے پہلے جج جسٹس شمش محمود مرزا بطوراحتجاج مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمش محمود مرزا نےاستعفیٰ دیا،جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدرپاکستان کو بھجوا دیا، جسٹس شمس محمودمرزا کا27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکا ن تھا،جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کردیا،انہوں نے 2028 میں ریٹائرہوناتھا،جسٹس شمش کے خلاف جنوری میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس بھی فائل کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دیدیا
اس سےقبل سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے استعفیٰ دیا تھا۔جس میں ان کا کہناتھا کہ صاف ضمیر کے ساتھ جا رہا ہوں،مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ، 27ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ملک کے آئین پرسنگین حملہ کیا گیا، 27ویں آئینی ترمیم نے عدلیہ کو حکومت کے ماتحت بنا دیا ہے ، میرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں گی۔



















