وزارت خزانہ کی جانب سے مختلف شعبوں کی جانب سے دیئے جانے والے ٹیکس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں ہیں جس میں انکشاف ہوا کہ 2024-25 میں سب سے زیادہ ٹیکس بینکوں نے جمع کروایا۔
وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ بینکوں نے 1127 ارب روپے کاٹیکس اداکیا، پٹرولیم شعبے سے 1121ارب اور پاور سیکٹر سے 858 ارب ٹیکس ملا، ہول سیلرز نے 693 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا ۔
وفاقی وزیرخزانہ نے کہا کہ تنخواہ دار طبقہ نے 498 ارب ٹیکس جمع کرایا، حکومت نے سال 25-2024 میں کل 11ہزار 747 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، 5794 ارب انکم ٹیکس اور 3901 ارب سیلز ٹیکس جمع ہوا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 767 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی 1285 ارب روپے جمع ہوئی۔



















