وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےکہا فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کوسیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نےسینٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئےکہا فیلڈ مارشل نے سری لنکن کھلاڑیوں کو سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی،سری لنکن صدر نےرابطہ کیا،جس پر ہم نے کرکٹ ٹیم کی سیکیورٹی کے حوالے سے یقین دلایا۔
سری لنکن ٹیم دورہ پاکستان شیڈول کے مطابق جاری رکھے گی،سری لنکن کرکٹ بورڈ
مزید کہا سری لنکن بورڈ اورکھلاڑیوں کے خدشات تھے،اسلام آباددہشتگردوں کے تانے بانے افغانستان سے ملتے ہیں،سری لنکا نے کرکٹ ٹیم کا دورہ جاری رکھنے کا فیصلہ کرکے جرات کامظاہرہ کیا ہے۔
خیال رہےکہ سری لنکا کے چندکھلاڑیوں نےاسلام آباددھماکے کےبعد پاکستان میں سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا تھا، تاہم بورڈ نے انہیں یقین دہانی کرائی ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مکمل رابطے میں رہ کر سیکیورٹی انتظامات کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔



















