محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) خیبر پختونخوا اور ڈسٹرکٹ پولیس بنوں نے مشترکا کارروائی میں فتنہ الخوارج کے2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے دستی بم اسلحہ، کالعدم تنظیم کے کارڈ برآمد کرلیا گیا۔ دہشت گردوں پولیس پر حملوں میں مطلوب تھے۔ فرار دہشتگردوں کی تلاش کےلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔





















