لاہور میں لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کردیا۔
لیسکو ٹیم نے ایئر پورٹ سب ڈویژن کے علاقے میں بجلی چوری کے خلاف رینجرز اورپولیس کے ہمراہ آپریشن کیا ۔ آپریشن کے بعد نامعلوم افراد نے لیسکو ایئرپورٹ سب ڈویژن کے دفتر پر دھاوا بول دیا ۔
حملے کے دوران لیسکو اہلکاروں فاروق لائن مین اور عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ لیسکو ترجمان کے مطابق واقعے کی رپورٹ تھانہ آر اے بازار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔






















