پاک فوج اور متحدہ عرب امارات کے صدارتی گارڈز کی تربیلا میں مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق ختم ہوگئی۔ یرغمالیوں کو بچانے کے آپریشنز پر توجہ مرکوز کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ انسداد دہشتگردی مشق جلمود اول تربیلا میں دو ہفتے تک جاری رہی۔ مشق میں اسپیشل سروسز گروپ اور یو اے ای کے صدارتی گارڈز کے دستے شامل تھے۔ ایس ایس جی کے جنرل آفیسرکمانڈنگ نے اختتامی تقریب میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ یو اے ای کے اعلیٰ فوجی حکام اورسفارتکار بھی موجود تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں یرغمالیوں کو بچانے کے انسداد دہشت گردی آپریشنز میں مشترکہ آپریشنل مہارتوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ مشق کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط بنانا تھا۔





















