کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چاندی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
حکام کے مطابق 79.18 کلو گرام چاندی ہانگ کانگ سے آنے والے تین پارسلز سے برآمد کی گئی۔ ضبط شدہ چاندی کی مجموعی مالیت چھ کروڑ 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ہے۔
پارسلز کو فیشن زیورات ظاہر کر کے ہانگ کانگ سے راولپنڈی کے لئے بک کرائے گئے تھے۔ برآمد کردہ چاندی وصول کرنے والے کے حوالے سے مذید کارروائی جاری ہے۔ چاندی کی قیمتوں میں اضافے سے حالیہ دنوں میں اسکی اسمگلنگ میں اضافہ ہوا ہے۔





















