پاکستان نے سلمان علی آغا کی شاندار سنچری کی بدولت سری لنکا کو پہلے ون ڈے میچ میں جیت کیلئے 300 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسین طلعت 62،فخرزمان32، بابراعظم 29 رنز بناسکے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ ہسارنگا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بولنگ ہی کرتے،سیریز کی اچھی شروعات کیلئے پرامید ہے،پچھلی سیریز میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس دکھائی۔





















