اسلام آباد خودکش دھماکے میں فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت کے شواہد سامنے آگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں میں خود کش دھماکے کے پیچھے افغانستان کا ہاتھ ہے، خودکش دھماکے میں فتنہ الخوارج اور افغانستان کی ملی بھگت سامنے آگئی۔ افغان طالبان رجیم پاکستان میں کھلم کھلا دہشت گردی کامرتکب ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا لگ بھگ سہ پہر12:45بجے ہوا مگر افغانستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پرصبح سے ہی بازگشت سنائی دی جانے لگی۔ افغان طالبان کے ایکس اکاؤنٹ سے "کمنگ سون اسلام آباد" جیسے ٹویٹس دیکھے گئے۔ ایسےدھمکی آمیز پیغامات افغان ملٹری پریڈ کے موقع پر بھی کیے گئے تھے۔ جس میں لاہور پر افغان جھنڈا لہرانے،اسلام آباد کو جلانے کی باتیں کی گئیں۔
افغان ٹویٹر ہینڈل ’آماج نیوز‘نے 2 نومبر کو ٹویٹ میں ان دھمکی آمیز پیغامات کو پوسٹ کیا، دھماکے سے قبل افغانستان سے پوسٹس واضح ثبوت ہیں کہ افغان طالبان رجیم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور دہلی میں دھماکے پاکستان مخالف ممالک کی ملی بھگت ہے، دھماکوں کامشترکہ مقصد پاکستان کو نقصان پہچانا ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آبادڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کےقریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آورکاسرمل گیا،دھماکےمیں زخمی افراد کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا،شہید ہونے والے بارہ افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مقام سے شواہداکٹھےکیے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں ہوا،دھماکے کی آواز پولیس لائنز ہیڈکوارٹر تک سنی گئی۔






















