امریکا اور برطانیہ نے پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا دہشتگردی کےخلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتےہیں۔ دہشتگردی کی ہرشکل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا دھماکے کے بعد صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ہماری ہمدردیاں اپنے پیارے کھونے والوں کے ساتھ ہیں۔
خیال رہے کہ اسلام آبادڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کےقریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد شہید جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش حملہ آورکاسرمل گیا۔ دھماکےمیں زخمی افراد کو پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا،شہید ہونے والے بارہ افراد کی شناخت کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے مقام سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق دھماکہ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں میں ہوا،دھماکے کی آواز پولیس لائنز ہیڈکوارٹر تک سنی گئی۔





















