پاکستان نے پہلے ون ڈے میں دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کو6 رنز سے ہرا دیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم 300 رنز کے تعاقب میں 293 رنز تک محدود رہی۔ ونیندو ہسارنگا نےسب سے زیادہ59نز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولرحارث روف نے 4، نسیم شاہ اور فہیم اشرف نے کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، پاکستان کو3میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری مل گئی۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز اسکور کیے۔ سلمان آغا نے 105 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسین طلعت 62،فخرزمان32، بابراعظم 29 رنز بناسکے۔






















