سینیٹ سے منظور شدہ ستائیسویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں بھی پیش کر دی گئی۔ منظوری کل لی جائے گی۔ وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے جلد اٹھائیسویں ترمیم کا عندیہ بھی دے دیا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ستائیسویں آئینی ترمیم کا بل پیش کیا گیا۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے آئینی ترمیم کا بل پیش کرنے کی تحریک پیش کی۔ اس دوران پی ٹی آٸی ارکان نے نامنظور کے نعرے لگاتے رہے ۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایم کیو ایم کی تجاویز پر مشتمل اٹائیسویں ترمیم جلد ایوان میں آئے گی کیونکہ کچھ جماعتوں کے اعتراض پر ہماری تجاویز کو ستائیسویں ترمیم میں شامل نہیں کیا گیا۔
وزیرمملکت خزانہ بلال اظہرکیانی نے کہا کہ دفاع اورگورننس کومضبوط کرنا ستائیسویں آئینی ترمیم کے بنیادی مقاصد ہیں۔ دوران اجلاس سینیٹر عرفان صدیقی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ قومی اسمبلی اجلاس کل صبح 11 بجے دوبارہ ہوگا۔






















