جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس دوران 27 ویں آئینی ترمیم کے متعلق تحفظات سے آ گاہ کیا ۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک تھے ۔
مولانا فضل الرحمان اور آصف زرداری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
یاد رہے کہ 27 ویں ترمیم سینیٹ میں پیش کر دی گئی ہے جبکہ جمیعت علماء اسلام نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیاہے ۔





















