بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی کے معاملے کا حل جلد ممکن ہے۔
سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آئی سی سی نے چیئرمین پی سی بی، محسن نقوی کے ساتھ ملاقات کا اہتمام کیا، جو دوستانہ اور خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ باہمی طور پر بات چیت سے تمام مسائل حل کیے جائیں گے اور امید ہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان تعاون سے معاملہ جلد طے پا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا پورا ملک اس ٹرافی کیلئے بے تابی سے انتظار کر رہا ہے جو بھارت نے دبئی میں اگست کے مہینے میں جیتا تھا۔





















