کراچی ائیرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے دو کارروائیاں کے دوران آذربائیجان کے وزٹ اور عمرہ ویزوں کی آڑمیں یورپ جانے کے خواہشمند سات مسافروں کو گرفتار کر لیا ۔
پہلی کارروائی میں ایف آئی اے امیگریشن حکام نے آذربائیجان کے ویزے کی آڑمیں بیلاروس جانے کے خواہشمندمحمد آکاش اوراسد رحمان نامی مسافروں کوگرفتارکیا ۔ ملزمان نےایجنٹ کو 14 لاکھ روپے فی کس ادا کئے تھے۔ ملزم اسد کا پاسپورٹ ٹمپرڈ شدہ اور ویزہ صفحات غائب تھے ۔ ملزمان سےجعلی پروٹیکٹرزاسٹمپس ،جعلی ویزے اور پولیس کریکٹرسرٹیفیکیٹ بھی برآمد ہوئے ۔
دوسری کارروائی میں عمرہ کیلئے جانے والے راحید اللہ، عبدالحمید، عبدالشکور، اسماعیل اوراحمد اللہ گرفتار کرلیا ۔ ملزمان نے سعودیہ سےمصر، لیبیا اورپھر غیر قانونی طور پرسمندر کے راستے اٹلی جانا تھا ۔ مسافروں نے ایجنٹس سے فی کس پینتالیس لاکھ روپے میں معاملات طے کئے اور پندرہ لاکھ روپے فی کس ادا بھی کئے ۔ گرفتار تمام ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیاگیا۔





















