قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ٹیم ابھی تعمیراتی مراحل میں ہے اور ہم مسلسل بہتری کی طرف جا رہے ہیں۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مائیک ہیسن نے بتایا کہ دورانِ میچ انہوں نے ٹیم کو پیغام بھیجا کہ پریشر نہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ میں ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور کامیابیاں بھی حاصل کیں۔
ہیڈ کوچ کے مطابق مختلف کھلاڑیوں کو آزمایا گیا تاکہ ٹیل اینڈ وکٹوں میں مضبوطی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ محمد ابرار نے ٹریننگ کے دوران بہت کچھ سیکھا، جس کا اظہار آج میدان میں ان کی کارکردگی سے ہوا۔
مائیک ہیسن نے فیصل آباد کے شائقین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے شائقین کے جوش و جذبے کو خوب انجوائے کیا۔ تین میچوں کے دوران پورا اسٹیڈیم بھرا ہوا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم بہترین فارم میں ہیں اور آئندہ میچوں میں ان سے مزید اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔
کوچ مائیک ہیسن کے مطابق ٹرائی سیریز میں حسن نواز ٹیم سے آؤٹ جبکہ عبدالصمد اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔





















